پاکستانی خبریں

کے الیکڑک ہمارے کنٹرول میں نہیں،معلوم نہیں کہ میئر کراچی کس کے ایجنڈے پر کام کر رہےہیں، سعید غنی اور وسیم آمنے سامنے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جانی نقصان پرہم عوام سےمعافی مانگتےہیں،کےالیکٹرک کی وجہ سےقیمتی جانوں کاضیاع ہوا،یوسف گوٹھ میں سندھ حکومت اورآرمی کےجوان کام کررہےہیں،جب تک نالےخالی نہیں ہوں گےنشیبی علاقوں سےپانی نہیں نکلےگا،،حیرت ہے کہ میئر کراچی کہتے ہیں کہ سندھ حکومت نے کام نہیں کیا ،معلوم…

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کاکہنا تھاکہ بہت کم وقت میں سڑکوں سے بارش کا پانی ہٹایا گیاہے،سندھ حکومت کے پاس سویپر نہیں ، یہ کام کے ایم سیز اور ڈی ایم سیز کا ہے،ڈی ایم سی اور کے ایم سی کے ملازمین نے بہت کام کیا ہے ،پاک فوج کے جوانوں نے بھی جہاں جہاں ضرورت تھی وہاں کام کیا ،واٹر بورڈ کے عملے نےبھی بہت محنت کی-

انہوں نے کہا کہ کرنٹ لگنے سے بہت زیادہ اموات ہوئیں ہیں جس کا اُنہیں بہت دکھ ہے ،کے الیکٹرک کے خلاف متاثرہ خاندان کارروائی کرنا چاہتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ ہیں ،میں نے ایف آئی آرز درج کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں200ملی میٹربارش تقریباً15سال بعدہوئی ہے،200ملی میٹر بارش کے بعد بہت کم وقت میں سڑکوں کو صاف کردیا ہے،

رہنما پیپلز کا کہنا تھا  شہرکےمختلف علاقوں کادورہ کرتے ہوئے نکاسی آب کےانتظامات کاجائزہ لیاہے،جو سڑکیں پانی میں ڈوبی تھیں ان کو صاف کیا ہے ،پی ای سی ایچ ایس میں ابھی تک پانی موجودہے،شہرکوصاف کرناکےایم سی اورڈی ایم سی کی ذمہ داری ہے،نالے بھرے ہوں تو نشیبی علاقوں سے پانی نہیں نکلتا ،علی زیدی نے کل خود دیکھا کہ نالوں سے بوریاں نکل رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میئر اپنے لوگوں کے کام کی تعریف کریں مگر وہ سندھ حکومت پر تنقیدکر رہے ہیں ،حیرت ہے کہ میئر کراچی کہتے ہیں کہ سندھ حکومت نے کام نہیں کیا ،معلوم نہیں کہ میئر کراچی کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ؟۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ٹویٹ یہ لکھتے کہ کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کریں گے ،کئی مرتبہ بتا چکے ہیں کہ کے الیکڑک ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button