پاکستانی خبریں

کراچی کیلئے خصوصی پیکج دینے کی خوشخبری کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی کے اراکین اسمبلی کو عید پر حلقوں میں رہتے ہوئے عوام کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم نے کراچی کے اراکین اسمبلی کو عید پر حلقوں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اراکین اسمبلی عید پر اپنے حلقوں میں رہے اور صورتحال کا جائزہ لیکر عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کیلئے خصوصی پیکج دینے کی بھی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کیلئے پیکج کا مسودہ تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام کے مسائل کا ادراک کر ے ان کا حل نکالا جائے۔

Related Articles

Back to top button