پاکستانی خبریں

آرٹیکل 370 کے خاتمے کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی مگر کس نے؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حوالے سے آرٹیکل 370 کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں دائر کی گئی درخواست میں عمر عبداللہ نے بھارتی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی اور سابق حکمران جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے بھی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے لداخ، جموں اور کشمیر کی حیثیت سے متعلق اقدام کو مسترد کیا تھا۔

ادھرکانگریس کے رہنماؤں نے بی جے پی کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی حکومت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔انڈین نیشنل کانگریس کی طرف سے کہا گیا کہ حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی طرف سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کشمیر کے مسئلہ پر یکطرفہ ، ڈھٹائی پر مبنی اور مکمل طور پر غیر جمہوری طریقہ اپنایا گیا۔کانگریس کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی تقسیم اور اس کے کسی بھی حصے کو وفاق کے زیر انتظام (یونین ٹیریٹری ) رکھنےکا حق نہیں ہے۔کانگریسی رہنما راہول گاندھی نے بھی مودی سرکار کی طرف سے کشمیر پر یکطرفہ فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔

Related Articles

Back to top button