پاکستانی خبریں

مولانا فضل الرحمان کا کلام اور زبان دہشت گردوں والی ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی زبان اور کلام دہشت گردوں والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے کوئٹہ میں ملین مارچ سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مولانا فضل الرحمان کی زبان، کلام اور اقدام سیاسی جماعت والے نہیں بلکہ دہشت گرودوں والے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مولانا سیاست آئین کی حدود میں رہ کر کریں اور بانی متحدہ بننے کی کوشش نہ کریں، کہیں انہیں لیبیا نہ جانا پڑے جہاں وہ آرام دہ زندگی نہیں ہے جو وہ پاکستان میں گزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں ناموس رسالتﷺ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ حکومت اگست تک استعفیٰ دیدے، اگر استعفیٰ نہ دیا تو اکتوبرمیں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ نئے انتخابات کروائے جائیں، یہ ہمارا آخری ملین مارچ ہے ، اگلا قدم اب اسلام آباد کی طرف ہوگا ، اب ہمیں اسلام آباد جاناہے، ہم ہمیشہ جمہوریت، آئین اور سیاسی ماحول کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کو افغانستان بنتے نہیں دیکھنا چاہتے۔

 

Related Articles

Back to top button