پاکستانی خبریں

قبائلی اضلاع میں جیتنے والے امید واران سے متعلق وزیر دفاع پرویز خٹک کا بڑا دعوی سامنے آ گیا

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں جیتنے والے آزاد امید وار حکومت سے رابطے میں ہیں، پرامن انتخابات پر عوام، سکیورٹی فورسز اورالیکشن کمیشن مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں تحریک انصاف اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے اور جیتنے والے امیدوار بھی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں پر امن انتخابات کے انعقاد پر عوام، سیکیورٹی فورسز اورالیکشن کمیشن مبارکباد کے مستحق ہیں۔وزیردفاع نے کہا کہ دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت معاشی مشکلات ضرورہیں لیکن اچھاوقت جلد آنیوالا ہے،عمران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار طاقتور افراد پر ہاتھ ڈالا ہے۔

واضح رہے کہ قبائلی اضلاع میں گذشتہ روز 16 نشستوں پر ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ تحریک انصاف 5 اور جمعیت علماءاسلام ف نے 3 نشستیں جیتی ہیں ، جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی یہاں مکمل طور پر ناکام ہوگئیں اور کوئی بھی نشست حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔

Related Articles

Back to top button