پاکستانی خبریں
تبدیلی سرکار نے تمام فیصلے کا اختیار آئی ایم ایف کو دے دیا: شیری رحمان
پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے تمام فیصلے آئی ایم ایف کے حوالے کردیئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شرح سود میں اضافے پر ردعمل میں شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کی تیرہ اعشاریہ دو پانچ فیصد شرح سود ایشیاء میں سب سے زیادہ ہے۔ اس صورتحال میں ملک کا کاروبار کیسے بڑھے گا؟
Pakistan Raises Asia’s Highest Interest Rate Again to 13.25%: how will businesses grow now? Who is saying yes to all this stuff ?? Hate to say it but looks like #TabahiSarkar has outsourced all decisions to the IMF. Never got THIS bad no matter how bad the previous Govt !
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) July 16, 2019
انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے تمام فیصلے آئی ایم ایف کے حوالے کردیئے۔ اس طرح کے اقدام کی منظوری کون دے رہا ہے؟ ماضی میں اِتنے برے حالات کبھی نہ تھے۔