پاکستانی خبریں

پچھلے حکمرانوں نے کیمپ آفسز اورعلاج کے نا م پر قوم کا پیسا ضائع کیا

زرداری، نوازشریف، یوسف رضا گیلانی اور شہبازشریف کی سکیورٹی اور علاج معالجے پر قوم کے پیسے خرچ کیے گئے، یہ پیسا قوم پر لگایا جائے گا۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کے علاج اور سکیورٹی کا پیسا واپس لیں گے، سابق وزیراعظم نوازشریف، یوسف رضا گیلانی کی سکیورٹی ، زرداری اور شہبازشریف کی سکیورٹی اور علاج معالجے پر قوم کے پیسے خرچ کیے گئے، یہ پیسا قوم پر لگایا جائے گا۔ انہوں نے آج یہاں وفاقی کابینہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی کابینہ اجلاس میں پچھلے دس سالوں میں کتنے دورے کیے اور کتنا پیسا لگایا۔
آج کیمپ آفسز کے نام اور علاج کے نا م پر کتنا پیسا قوم کا ضائع کیا۔سندھ میں صحت کی حالت یہ ہے کہ ایمبولینس نہیں ملتی، پینے کے پانی کا مسئلہ سب سے زیادہ جنوبی پنجاب میں ہے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ پانچ کیمپ آفسز تھے۔ جن میں 2ملتان اور 2لاہور میں تھے۔پھر زرداری کی باری آتی ہے۔جو قوم کو بہت بھاری پڑا ہے۔

نوڈیرواور لاڑکانہ میں کیمپ آفسز بنائے گئے۔316کروڑ 41لاکھ 18ہزار 227روپے خرچہ کیا۔یہ پیسااس وقت خرچ ہوا جب صدر نہیں تھا،یہ پیسا 2013ء سے 2018ء تک خرچ ہوا ہے۔2015ء میں ان کے پاس گاڑیاں 46تھیں۔2016ء میں ملک سے بھاگ گیا تھا،2018ء میں 58گاڑیاں تھیں۔2019ء میں 58گاڑیاں اور 656پولیس اہلکار سکیورٹی پر تعینات تھے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے امریکا کا دورہ کیا تو4لاکھ 60ہزار ڈالر خرچہ کیا۔
60ہزار ڈالر میں دورہ مکمل کرکے پاکستان آئیں گے۔نوازشریف کے علاج پر3لاکھ 27ہزار پاؤنڈخرچ ہوئے، جہاز لے کرگیا، پھر لے کرآیا ، وہ بھی پاکستانی قوم کے پیسے سے خرچہ ہوا۔جب نوازشریف نااہل ہوگیا تھا اس کے بعد اس کا چھوٹا بھائی شہبازشریف رائے ونڈ کو کیمپ آفس ڈکلیئر کرنے کا نوٹیفکیشن نکال دیتا ہے۔نوازشریف کی سکیورٹی پرکل خرچ431کروڑ 83لاکھ روپے لگا۔مرادسعید نے کہا کہ عمران خان سارے اخراجات خود برداشت کررہا ہے۔شہبازشریف نے سکیورٹی کے نام پر872کروڑ 69لاکھ 59ہزار خرچ کیے،علی عمران اسکواڈ، حمزہ شہبازاسکواڈ، سلیمان اسکواڈ اور بیگمات کو بھی سکیورٹی دی گئی۔موجودہ حکومت کے دور میں ان تمام اخراجات میں 60فیصد کمی آگئی ہے۔آج قوم کے پیسے کا تحفظ ہورہا ہے۔

Related Articles

Back to top button