پاکستانی خبریں

مقبوضہ کشمیر دفاعی کمیٹی کے اہلکار مقامی مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث، حریت کانفرنس

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد دیہی دفاعی کمیٹی کے نام پرمزید درجنوں اہلکار بھرتی کرلئے ہیں، حریت رہنماء کہتے ہیں کہ دفاعی کمیٹی کے اہلکار مقامی مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ضلع کشتواڑ میں مزید درجنوں اہلکار بھرتی کرلئے۔

حریت قیادت نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نام نہاد دیہی دفاعی کمیٹی کے اہلکار مقامی مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔

میڈیا رپوٹ کے مطابق کشتواڑ کے سینئر سپر انٹنڈنٹ پولیس شکتی کمار پاٹھک سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں اہلکاروں کی بھرتی کا جواز پیش کررہے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ولیج ڈیفنس کمیٹیاں 1995ء میں گورنر راج کے دوران قائم کی گئی تھیں اور اس مسلح جتھے میں زیادہ تر ہندﺅں کو بھرتی کرکے انہیں ہتھیار فراہم کیے گئے ہیں تاکہ ضلع ڈوڈہ سمیت جموں کے خطے میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جائے۔

وی ڈی سی اہلکار بالخصوص جموں خطے میں سینکڑوں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔

Related Articles

Back to top button