شاہد آفریدی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بات چیت

ملاقات میں غریب اور نادار افراد کیلئے احساس پروگرام ، پناہ گاہوں جیسے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔
شاہدآفریدی نے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے حکومتی منصوبوں میں نجی شعبے میں گہری دلچسپی پائی جاتی ہے اور نجی شعبہ پناہ گاہوں کی تعمیر میں مزید متحرک کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں نجی شعبے کی دلچسپی قابل تحسین ہے۔نجی شعبے کی عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن تعاون اورسہولت فراہم کی جائے گی۔
شاہد آفریدی کا آئی ایس پی آر کا دورہ
علاوہ ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے انٹرن شپ کرنے والے طلبہ و طالبات سے خطاب کیا۔
آئی ایس پی آر میں طلبہ اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اُن کیلئے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ آج وہ پاکستانی نوجوانوں کے نمائندگان کے سامنے بیٹھے ہیں۔
A great pleasure to interact with representatives of Pakistani youth undergoing internship at ISPR. It’s good to dream about set goals. Dreams can only be realised through hard work. You are the hope and hope must stay alive as @HopeNotOut@OfficialDGISPR@peaceforchange pic.twitter.com/t5mUh9ZyJk
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 15, 2019
سابق آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ خواب دیکھنے چاہئیں اور خواب کو حقیقت میں صرف انتھک محنت سے ہی بدلا جاسکتا ہے، آپ سب ہماری امید ہیں اور امید کو ہمیشہ زندہ رہنا چاہیے۔