پاکستانی خبریں

کشمیریوں کابھارتی افواج کے غیر قانونی اقدام کی تحقیقات کا مطالبہ، امریکی اخبار

امریکی اخبار نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر دیا، اخبار کے مطابق کشمیری عوام بھارتی افواج کے غیر قانونی اقدامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بھارتی افواج جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے کشمیریوں کے اہلخانہ کو چوکیوں پر بلا کر تشدد کرتے ہیں۔

بھائی کا پتا نہ بتانے پر شہری پر تشدد کیا گیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم پر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز بھی سامنے آ گیا۔

سری نگر کے قریب شہر راول پورہ کے رہائشی محمد اسحاق لون کو بھارتی فوج نے گھر سے بلا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کے دوران اس کے بھائی کا پتا پوچھتے رہے، ایک بھارتی فوجی نے مکے مار مار کر اس کا منہ لہو لہان کر دیا جبکہ دوسرے نے اسے لوہے کے راڈ سے پیٹنا شروع کر دیا۔

اسحاق لیبارٹری میں فارما سسٹ کی نوکری کرتا ہے اور اس کے دو بچے ہیں۔

کشمیریوں نے بھارتی افواج کے غیر قانونی اقدام کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button