X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

چور، ڈاکو کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا: وزیر کالونیز پنجاب

وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں شریف فیملی کے داماد ، سسر سمیت سب نے ملک لوٹا، یہ سسیلین مافیا ہے۔ ان کے منہ سے پروڈکشن آرڈر کا لفظ اچھا نہیں لگتا، چور اور ڈاکو کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا۔

وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخالفین پر کڑی تنقید کی اور ان کا کہناتھا کہ یہ سسیلین مافیا ہے۔ ملازم ویڈیو بناتے اور صاحبزادی ان کو چلاتی ہیں جبکہ ججز کو بھی رشوت دینے کی کوشش کی گئی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہناتھا کہ زلزلہ متاثرین کے 8کروڑعلی عمران کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئے جبکہ برطانوی اخبار نے بھی زلزلہ متاثرین کی رقم لوٹنے کا الزام لگایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیدی کا پروڈکشن آرڈر جاری ہوتا ہے۔ چور، ڈاکو، قاتل کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوتا۔ پروڈکشن آرڈرز جاری کرنا صرف اسپیکرکا اختیار ہے۔ ان کے منہ سے پروڈکشن آرڈر اچھا نہیں لگتا۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شریف فیملی میں داماد، سسرسمیت سب نے ملک لوٹا۔ چوروں اور ڈکیتوں کےلیے راستہ نہیں کھولیں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.