ماروی میمن بھی مسلم لیگ ن کیخلاف بول پڑی، مافیا پہلے خریدتا اور ناکامی پر بلیک میل کرتا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا فیاض الحسن چوہان نے مافیاکی جو تعریف بیان کی وہ ٹھیک ہے، فیاض الحسن چوہان نےدرست کہا مافیا پہلے خریدنےکی کوشش کرتاہے اور ناکامی پر بلیک میل کرتا ہے، مافیا بلیک میلنگ میں ناکامی کے بعد ختم کر دیتا ہے۔
I disagree on lotss wth fayaz chohan. His language etc but I swear his definition of mafia is clear cut. We had Abid n others to counter him in past but … As per chohan it’s true that mafia tries to buy first if that fails.Blackmails.If that fails then eliminates !✅more later.
— Marvi Memon (@marvi_memon) July 15, 2019
یاد رہے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا بیٹی ججز کی ویڈیو چلاتی ہے، بیٹے رشوت کا بازارگرم کرتے ہیں، سسلین مافیا وہ تھا جو پہلے خریدتا تھا اور ناکامی پر بلیک میل کرتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کل برطانوی اخبارنے ایک اسٹوری بریک کی ہے، زلزلہ متاثرین کے فنڈمیں خوردبرد کی گئی اور رقم ہتھیائی گئی، انہوں نے میاں بیوی بچوں اور داماد سمدھی سمیت لوٹ مار کی، برطانوی اخبارنے ان کی کرپشن کے پردے کوچاک کر دیا ہے، آمریت میں پلنے والوں کا کریکٹر عوام کے سامنے آچکا ہے۔