پاکستانی خبریں

برطانوی اخبار کے شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں: مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے برطانوی اخبار کی خبر میں شہباز شریف پر لگائے گئے الزمات کو بے بنیاد اور پراپگنڈہ مہم قرار دیدیا ہے۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے برطانوی اخبار کی خبر میں شہباز شریف پر لگائے گئے الزمات کو بے بنیاد اور پراپیگنڈا مہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے ڈھائی سال سے الزامات اور دعوے سن رہے ہیں، امداد دینے کے لیے ایک مکمل عمل ہوتاہے، شائع ہونے والی خبر کے پہلے 5 حصوں میں شہباز شریف شریف کی کارکردگی اور ان کے منصوبوں کی تعریف کی گئی، خبر کے مشکوک ذرائع والے حصے میں تمام سازشی نظریات اور الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ خبر میں برطانیہ کی کسی سرکاری رپورٹ کا ذکر نہیں، خبر من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے جو عمران صاحب کا سازشی ذہنی اختراع ہے، عمران صاحب نے برطانوی اخبار کے لاہور میں مقیم متنازعہ صحافی کے ذریے بے بنیاد، حقائق کے برعکس خبر شائع کرائی، برطانوی اخبار کی خبر میں ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگر عالمی اداروں اور ڈیفیڈ کی جانب سے فنڈز کی شفافیت کا اعتراف کیاگیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ شہبازشریف نے ایک ایک پائی ایمانداری اور شفافیت سے خرچ کی، ایسی خبریں پاکستان کی جگ ہنسائی کے لئے شائع کرائی جارہی ہیں، جھوٹی خبر کے ذریعے برطانوی امدادی ادارے کو بدنام کرنے کا اوچھا ہتھکنڈا اختیار کیا گیا، خبر شائع کرنے والے اخبار کی شہرت، ساکھ اور کردار سب جانتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام میں امداد کو متنازع بنا رہے ہیں، اصل خبرعمران نیازی کے 18 جعلی اکاؤنٹس کی ہے جس سے خوف طاری ہوا ہے، اصل اور سچی خبر برطانیہ سے آنی ہے جو اربوں ڈالر خرد برد اور منی لانڈرنگ سے متعلق ہے، یہ عمران نیازی کا تازہ اوچھا ہتھکنڈہ ہے، وہ عوام کی نظریں کل کی ملک گیر کامیاب ہڑتال سے ہٹانا چاہتے ہیں، عمران صاحب ایسی خبریں چھپوا کر آپ گزشتہ روز کی کامیاب ہڑتال کو ناکام نہیں بناسکتے،عمران صاحب کوئی اور چال چلیں، جھوٹے، بے بنیاد میڈیا ٹرائل کا ہتھکنڈا ناکام ہوچکا ہے، متعلقہ برطانوی اخبارکی وہی شہرت ہے جو موجودہ کرائے کے ترجمانوں کی ہے۔

Related Articles

Back to top button