پاکستانی خبریں

مودی سرکار اسرائیل کے نقش قدم پر, مقبوضہ وادی میں اسرائیل طرز کی بستیاں قائم کرنے کا منصوبہ

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر بےپناہ مظالم ڈھانے والے بھارت اب اسرائیل کے نقش قدم پر چل پڑا، بھارت نے اسرائیل کے طرز پر مقبوضہ وادی میں ہندو بستیاں قائم کرنے کا منصوبہ بنالیا، دو سے تین لاکھ ہندوؤں کو بسایا جائے گا۔

مقبوضہ وادی کشمیر میں جہدو جہد آزادی سے پریشان مودی سرکار نیتن یاہو کے راستے پر چل پڑے ہیں اور بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کی آباد کاری کے منصوبے کو حتمی شکل دیدیا۔

منصوبے کے تحت مقبوضہ وادی میں مسلم اکثریتی علاقوں میں ہندو بستیاں قائم کی جائیں گی اور دو سے تین لاکھ ہندوؤں کو بسایا جائے گا۔

ادھرحریت رہنماوں نے بی جے پی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے منصوبے کی مذمت کی ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button