وزیراعظم نے کرپٹ عناصر کے اوچھے ہتھکنڈوں کو سسلین مافیا سے تعبیر کر دیا

پاکستان میں کرپشن کے خلاف حکومتی جنگ پر کبھی دھمکیاں، کبھی بلیک میلنگ تو کبھی ہڑتال اور احتجاج کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کالا دھن سفید کرنے والوں کو سسلین مافیا سے تعبیر کر دیا۔
ٹوئٹر پر سسلین مافیا کا حوالے دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ سسلین مافیا کی طرح پاکستان مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کیئے جا رہے ہیں۔ پاکستانی مافیا رشوت، بلیک میلنگ اوردھمکیاں دے رہا ہے۔ یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع دولت کا تحفظ چاہتے ہیں۔
In a similar vein to the "Sicilian mafia”, the Pakistani mafia uses tactics of bribe, threat, blackmail and begging to pressurise state institutions and judiciary in order to protect their billions of money laundering stashed abroad.https://t.co/DcXWNZntq3
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 13, 2019
سسلین مافیا آخر ہے کیا چیز؟
وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی شئیر کر دیا۔ اٹھارہویں صدی میں شمالی افریقہ اور اٹلی کے درمیان موجود سسلی کے علاقے پر جب اٹلی قابض ہوا تو سسلی قبائل اقتدار کے حصول کے لیے حیوانیت کی علامت بن گئے۔ سسلین مافیا نے اٹلی حکومت کو ناکام بنانے کے لیے بے چینی، لوٹ مار اور اداروں کو اندر سے کمزدور کر دیااور ہر ادارے میں اپنا ایسا منظم نیٹ ورک بنایا کہ حکومت سسلین مافیا کی غلام بن کر رہ گئی۔ جس کے بعد کئی بار عروج و زوال کے بعد بھی آج بھی دنیا میں سسلین مافیا، سیاسی ایوانوں، انصاف کے اداروں سے لیکر معاشی اداروں تک ہر ایک میں رچی بسی ہوئی ہے۔