پاکستانی خبریں
نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ نادار طبقے کو چھت کی فراہمی کی جانب عملی قدم ہے: فردوس عاشق
اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایسی ریاست کا قیام چاہتے ہیں جو شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاحی و بہبود یقینی بنائے جہاں حکمرانوں کے بجائے عوام کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ نادار طبقے کو چھت کی فراہمی کے خواب کے تکمیل کی جانب وزیراعظم عمران خان کا عملی اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سکیم کمزور اور تنخواہ دار طبقے کو ایک نیا اعتماد فراہم کررہی ہے اس منصوبے سے تعمیرات سے متعلق متعدد دوسری صنعتوں کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔