مریم نواز نے جج ارشد ملک کی مزید 2 ویڈیوز جاری کردیں

مریم نواز نے ایک ویڈیو اس وقت کی جاری کی ہے جب ناصر بٹ جج ارشد ملک کے گھر گئے تھے۔ ن لیگ کی نائب صدر نے اس ویڈیو کے بارے میں بتایا کہ جب ناصر بٹ جج ارشد ملک سے ملاقات کرنے گئے تو ان کی سبز نمبر پلیٹ والی آفیشل کار آئی جس کے ساتھ ناصر بٹ جج صاحب کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ یہ ویڈیو جج ارشد ملک کی جانب سے اپنی پریس ریلیز میں کیے جانے والے دعووں کو جھٹلادیتی ہے۔
جج صاحب خود مجبور اور hostage ہیں۔ https://t.co/xdh5zxwSWY
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 10, 2019
مریم نواز نے ایک اور ویڈیو ناصر بٹ کے جج ارشد ملک کے گھر میں داخل ہوتے وقت کی شیئر کی ۔ اس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’ ناصر بٹ جج صاحب کی رہائش گاہ میں داخل ہورہا ہے، جج ارشد ملک اندر داخل ہوتے ہیں ، ناصر صاحب سے ملتے ہیں اور لائٹس آن کرتے ہیں۔
Nasir Butt sb entering Judge Sb’s residence. Judge Arshad Malik sb comes in, greets Nasir sb & switches the lights on. pic.twitter.com/HHC4P8bCCr
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 10, 2019