X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

مفتی منیب الرحمان کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی جگہ مولانا عبدعبدالخبیر آزاد کو رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیاجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی، رویت ہلال کمیٹی میں 19 ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔

رویت ہلال کمیٹی میں راغب نعیمی، حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم، ڈاکٹر یاسین ظفر ، مفتی اقبال چشتی، ڈاکٹر مفتی علی اصغر، فیصل احمد ، سید علی قرار نقوی شامل ہیں۔

عبدالخبیر آزاد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مقرر

کمیٹی میں مفتی فضل جمیل، حافظ عبدالغفور، یوسف کشمیری، قاری میر اللہ، حبیب اللہ چشتی، مفتی ضمیر ودیگر ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔

رویت ہلال کمیٹی میں سپارکو، محکمہ موسمیات، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، وزارت مذہبی امور کا ایک، ایک نمائندہ شامل ہیں، مذکورہ نوٹیفکیشن ڈی جی سید مشاہد حسین خالد کی جانب سے جاری کیا گیا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.