پاکستانی خبریں

دھندکا راج برقرار، لاہور سے سمندری تک اور لاہورسیالکوٹ موٹروے بند

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھندکا راج برقرار ہے جس کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہونے سے موٹر وے ایم 3 لاہور سے سمندری تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بند کردی گئی۔

لاہور شہر اور گرد و نواح میں شدید دھند ہے جب کہ ملتان، گجرات،ظفروال ،میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں ، بہاولپور اور حافظ آباد میں بھی دھند برقرار ہے۔
قومی شاہراہ پر ہڑپہ، چیچہ وطنی،کسوال، اقبال نگر، شکر گڑھ اورنارووال روڈ پر منڈی خیل سےککے موڑ تک حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button