پاکستانی خبریں

ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد پر فرد جرم عائد

غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

پشاور کی احتساب عدالت میں غیرقانونی بھرتیوں کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈاکٹر عبدالصمد پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے اگلی سماعت پر چھ گواہوں کوطلب کرلیا۔ احتساب عدالت نے سماعت چوبیس جولائی تک ملتوی کردی۔

نیب نے ڈاکٹر عبدالصمد کیخلاف ایک کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ ملزم پرغیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

Related Articles

Back to top button