وزیراعظم کے دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے: ترجمان دفتر خارجہ

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کے دورہ امریکا پرامریکی حکام سے رابطے میں ہیں، معمول کے مطابق باقاعدہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا، وزیراعظم عمران کی دورے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
We wish to caution against speculation about PM’s visit. We are in close contact with the U.S. side. As per practice, formal announcements are made at the appropriate time.
— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) July 10, 2019
اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے نیوز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں عمران خان کےدورہ امریکا کی کوئی اطلاعات نہیں، سنا ضرور ہے، لیکن عمران خان کے دورے سے متعلق سرکاری طور پر نہیں بتایاگیا۔
مزید پڑھئے: وائٹ ہاؤس کی انتظامیہ اہم امور پر غافل، وزیراعظم عمران کے دورہ امریکا سے متعلق لاعلمی کا اظہار
ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں دی، وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرکے دورے کی تفصیلات حاصل کریں گے، عمران خان کے امریکا کے دورے کی تصدیق نہیں کرسکتے۔
دوسری جانب ذرائع وائٹ ہاؤس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے امریکی دورے سے متعلق بیان آج جاری ہوگا۔