X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

حکومت کا احساس پروگرام غربت کے خاتمے کا اہم قدم ہے: ڈاکٹر ثانیہ

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے غربت کے خاتمے سے متعلق سیمینار سے خطاب میں کہا کہ حکومت کا احساس پروگرام غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کے ہماری اولین ترجیح ہے کہ معاشرے میں پسے ہوئے طبقے کو اوپر لائیں۔ حکومت کے ٹھوس اقدامات سے جلد غربت میں نمایاں کمی ہو گی۔

احساس پروگرام میں اٹھارہ وزارتیں حصہ لے رہی ہیں۔ خصوصی افراد کے لیے گاڑیوں کی فراہمی سمیت اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

موجودہ حکومت عالمی سطح پر پاکستان کا امیج اجاگر کرنے کے لیے بھی بھر پور کوششیں کر رہی ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خوش حالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.