پاکستانی خبریں
وائٹ ہاؤس کی انتظامیہ اہم امور پر غافل، وزیراعظم عمران کے دورہ امریکا سے متعلق لاعلمی کا اظہار
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تاحال کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگھس نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بارے میں علم نہیں ہے، اس حوالے سے وائٹ ہاؤس سے رابطہ کر کے بتا ؤں گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے گزشتہ دنوں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے۔
ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیراعظم عمران خان 20 جولائی کو شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما کے ہمراہ پانچ روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے۔