سینیٹ الیکشن کے شیڈول کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

سینیٹ الیکشن کے شیڈول کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے شیڈول کو کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ استعفے دینے کا فیصلہ سیاسی جماعتوں کا ہے، اگر سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ یہ صحیح ہے تو ٹھیک ہے۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن کے شیڈول کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا، مارچ میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گے تو شیڈول آئے گا، باقی جو مرضی کہتے رہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کہتے ہیں کہ حکومت کے وزراء کہہ رہے ہیں ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ہر ادارے کو اپنے ملازمین کا خود احتساب کرنا چاہیے، اگر پارلیمنٹیرین پر الزام آئے گا تو پارلیمنٹ ان کا احتساب کرے، اگر ہر کوئی چور ڈاکو ہے ساری پارلیمنٹ گھر چلی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں