پاکستانی خبریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ حماد عبید ابراہیم سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے اماراتی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی مخدوش صورت حال سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے سامنے آنے والی مثبت پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ خصوصی محبت کا اظہار کیا ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں مزید تعاون پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، متحدہ عرب امارا ت نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں اسپتالوں کے قیام اور دیگر ترقیاتی کاموں میں معاونت پر متحدہ عرب امارات کے شکرگزار ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کے فروغ کیلئے ادارہ جاتی میکنزم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

 
 

Related Articles

Back to top button