پاکستانی خبریں

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے افغانستان امن عمل اور خطے میں قیام امن کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز گوجرانوالہ کےقریب فوجی مشقوں کا دورہ کیا، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان نےاستقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان بھی ساتھ تھے جب کہ کورکمانڈر منگلا اور کورکمانڈر گوجرانوالہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاک فوج اور پاک فضائیہ کےسربراہان نےجاری مشقوں کامعائنہ کیا، مشقوں میں انٹیگریٹڈایئرڈیفنس اوردیگرہتھیاروں کاعملی مظاہرہ کیا گیا۔ زمینی اورفضائی پلیٹس فارم کی مشترکہ کاوشوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button