پاکستانی خبریں

محمد بن سلمان کا یوٹرن، اپنے وعدے سے پھر گئے

سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا معاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا اور سعودی ولی عہد کے اعلان ، وزیراعظم عمران خان سے وعدے کے باوجودان قیدیوں میں سے کوئی پاکستانی رہا نہ ہوسکا۔

دفتر خارجہ حکام نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا، سینیٹ کمیٹی نے سعودی عرب کے ولی عہدہ محمد بن سلمان کی جانب سے 6 ماہ قبل سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی سے متعلق وعدہ وفا نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے سینیٹ کمیٹی کو سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں جرمانے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قید پاکستانیوں کے بارے میں آگاہ کیا او ربتایا کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں میں سے ایک بھی رہا نہ ہوسکا، دفتر خارجہ حکام کا کہناتھا کہ بار بارسعودی حکام کو یاددہانی کراچکے ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے چیئرمین مصطفیٰ نواز کھوکھر کاکہنا تھاکہ چھ ماہ گزر گئے لیکن ابھی تک ایک قیدی بھی نہ چھڑانا پریشان کن ہے،پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی خبروں پر ساری قوم پر امید ہو گئی تھی کہ سعودی ولی عہد اس بارے جلد ہی حتمی فیصلہ کریں گے اور پاکستانیوں کو رہا کرنے میں سعودی حکومت مزید تاخیر نہیں کرے گی اور اعلیٰ سطح پر یاددہانی بھی کرائے گی ۔
چیئرمین کمیٹی دفتر خارجہ نے آگاہ کیا کہ سات ماہ گزرنے کے باوجود بھی معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی،ابھی تک سعودی حکومت کے ساتھ قیدیوں سے متعلق تفصیلات کا تبادلہ بھی نہیں ہو سکا، ایک قیدی بھی نہیں چھڑایا جا سکا جو پریشان کن خبر ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ امید کرتے ہیں حکومت سعودی حکام کے ساتھ معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھائے گی۔
چئیرمین وزارت انسانی حقوق اور خارجہ احکامات دیئے ہیں کہ اس پر فنڈ قائم کیا جائے چئیرمین جس کے تحت قیدیوں کو واپس لایا جائے۔یادرہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر انہوں نے سعودی جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم جاری کیا تھا اور اس وقت کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا،وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات عشائیے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے درخواست کی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی مہمان سے پاکستانی حجاج کو پاکستان میں امیگریشن کی سہولت دینے اورسعودی عرب میں معمولی جرائم میں قید تین ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی جس پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستانی قیدیوں کے لیے جو ممکن ہوسکا کریں گے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ’’آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں۔‘‘وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد نے فی الفور سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ،انہوں ںے کہا کہ بہت سے پاکستانی خاندان جو عرصہ دراز سے اپنی رہائی کی درخواست کر رہے تھےان کی سنی گئی ہ، اس خبر سگالی اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button