X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

مریم نواز ہی پارٹی کو لیڈ کر رہی ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز ہی پارٹی کو لیڈ کر رہی ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف بیان دلوانے کے لیے کئی لوگوں کو پکڑا…

انہوں نے کہا کہ ارشد ملک وفات پا چکے ہیں اس لیے ان کے حوالے سے بات نہیں کرنی چاہیے تاہم یہ لوگ ارشد ملک

جیسے جج تیار کرتے ہیں۔ اسپیشل کورٹس سے کسی کو انصاف نہیں مل سکتا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ لوگ پوری دنیا میں میری ایک روپے مالیت کی جائیداد منظرعام پر نہیں لا سکے۔

لاہور جلسے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کو انشاء اللہ لاہور میں جلسہ ضرور ہو گا جبکہ نواز شریف کا مؤقف ہے یہ ملک قانون اور آئین کے مطابق چلنا چاہیے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ گزشتہ روز سے حکومت غیر مناسب رویہ اختیار کر رہی ہے تاہم اگر پولیس غیر جانبدار رہے گی تو اچھی بات ہوگی۔ ملتان جلسے کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی تو ہر جگہ جلسہ ہوا۔ ہم 13 دسمبر کو حکومتی کورونا کا علاج کریں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.