پاکستانی خبریں

بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

گزشتہ دنوں بلاول بھٹو زرداری میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ گھر کے مخصوص حصے میں قرنطینہ تھے۔

تاہم اب بلاول بھٹو زرداری کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے اور اس کی تصدیق سندھ کے وزیراطلاعات و نشریات سید ناصر حسین شاہ نے کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔

خیال رہے کہ 27 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور کی منگنی میں بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ نے بھی مہلک وائرس کو شکست دی ہے۔

Related Articles

Back to top button