پاکستانی خبریں

مریم نواز کی شان میں فیاض الحسن چوہان شعر کہنے لگے

وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے جج ارشد ملک کی وضاحتی پریس ریلیز کے بعد بیگم صفدر کا وہ حال ہے نہ خدا ملا نہ وصال صنم، بیگم صفدر کو چاہیے اب میڈیا سے پردہ کر لیں۔

وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ویڈیو پیغام میں کہا مریم صفدر کے نصیب میں خدا نے رسوائی لکھ دی ہے۔ گزشتہ چار سالوں میں محترمہ کی کہی ہر بات ان کیلئے رسوائی کا سامان بنتی ہے۔

بیگم صفدر اپنے والد کی بیماری سمیت ہر معاملے پر جھوٹ کا سہارا لے کر قوم کو گمراہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

فیاض الحسن نے کہا کہ سب تدبیریں الٹی پڑگئیں بیگم صفدر کو چاہیے اب میڈیا سے پردہ کر لیں۔ مریم صفدر ریاست پاکستان اور عدلیہ کے خلاف بیرونی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔ آپ قانونی طور پرسزا یافتہ ہونے کی حیثیت سے کسی قسم کی بیان بازی کی مجاز نہیں ہیں۔

وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ احتساب عدالت کی پریس ریلیز نے ثابت کر دیا آپ نے جج صاحب کو رشوت دینے کی کوشش کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

Related Articles

Back to top button