پولیس کی بڑی کامیابی، کراچی سے اغواء ہونے والا نومولود بازیاب

یکم جولائی 2019ء کو کراچی کے عباسی شہید ہسپتال سے نومولود بچہ اغواء ہو گیا تھا۔ جس کا مقدمہ تھانہ ناظم آباد میں درج ہوا۔ ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کے لئے وقوعہ کی CCTV فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی۔
ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے فوٹیج موصول ہونے پر تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو ویڈیو کا بغور ملاخطہ کرنے کی ہدائیت جاری کی۔ اسی دوران ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ ایس آئی تنویر بھٹی کو اطلاع موصول ہوئی کہ قاضی چک کی خاتون مسمات شبانہ آرزو زوجہ حافظ عبدالرشید جو کہ بانجھ عورت ہے جس کے ہاں اولاد نہ تھی اور اس کے پاس نومود بچہ ہے جس پر ایس ایچ او تھا نہ ٹانڈہ ایس آئی تنویر بھٹی نے فوری طور پر ڈی پی او گجرات سید علی محسن اور ڈی ایس پی صدر سعید خان کو اطلاع دی، جس پر ڈی پی او گجرات نے فوری طور پر مشکوک عورت کو انٹیروگیٹ کرنے کی ہدائیت کی۔
ایس ایچ او ٹانڈہ نے لیڈیز پولیس اور دیگر اہلکاروں پرمشتمل ٹیم تشکیل دے کر خاتون اسکے شوہر حافظ عبد الرشید اور بیٹی عائشہ رشید کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کیا اور کراچی پولیس سے رابطہ کر کے عباسی شہید ہسپتال سے اغوا ہونے والے نومولود بچے بازیاب کرایا۔