پاکستانی خبریں
پاکستان کا کشمیر کے نڈر بیٹے برہان وانی کو تیسری برسی پر خراج عقیدت

پاکستان کی جانب سے کشمیر کے نڈر بیٹے برہان وانی کو تیسری برسی پر خراج عقیدت پیش کیاگیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شہید برہان وانی چلے گئے پربھولے نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی چلے گئے پر بھولے نہیں۔ حق خودارادیت کےلیے جدوجہد بھارتی مظالم کے باوجود جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ برہان وانی کی برسی کےموقع پر کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔
Gone but not forgotten: Shutdown in IOK on 3rd death anniversary of #BurhanWani– Kashmiri struggle for self determination in IOK continues, despite enhanced indian brutalities #kashmirbleeds pic.twitter.com/tzt4T5sEag
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) July 8, 2019
خیال رہے کہ شہید برہان وانی جنہوں نے صرف 15 سال کی عمر میں بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد آزادی کا آغاز کیا جنہیں 8 جولائی 2016 کو کرناگ قصبے کے بم ڈورہ گاؤں میں شہید کردیا گیا تھا۔