X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کورونا کا 70 فیصد پھیلاؤ ملک کے بڑے شہروں میں ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ ملک کے 5 بڑے شہروں میں ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال، اسمارٹ لاک ڈاؤن پرعملدرآمد، آکسیجن بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کراچی، حیدرآباد، پشاور اور راولپنڈی میں تیزی سے پھیل رہاہے جب کہ وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ ملک کے 5 بڑے شہروں میں ہے جس میں راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔

این سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ اس ہفتے یومیہ اوسطاً 46 اموات ہوئیں اور237 مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے، وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر تمام اسپتالوں میں میڈیکل آلات اور ضروری اشیا کی وافرمقدار میں دستیابی یقینی بنائی گئی ہے جب کہ ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ذمہ داران کو کارروائیاں بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.