پاکستانی خبریں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی گاڑی حادثے سے بال بال بچ گئی

منڈی بہاؤالدین میں منعقد جلسے میں جاتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی گاڑی حادثے سے بال بال بچ گئی۔

تفصیل کے مطابق  مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز تاخیر سے منڈی بہاوالدین پہنچی کیونکہ پنڈی بھٹیاں میں ان کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہو گیا تھا تاہم مریم نواز کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہیں۔

اس موقع پر مریم نواز نے گاڑی تبدیل کر کے اپنا سفر دوبارہ شروع کیا اور تاخیر کے ساتھ منڈی بہاوالدین پہنچی جہاں لیگی کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

مزید پڑھئے: ٹول ٹیکس دیے بغیر مریم نواز کا قافلہ منڈی بہاء الدین روانہ

گزشتہ رات مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی قیادت میں 80 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ موٹروے پر ٹول ٹیکس دیئے بغیر روانہ ہوگیا۔

لاہور سے منڈی بہاء الدین جاتے ہوئے مریم نواز کا قافلہ موٹر وے ٹول پلازا پر رکا تو ٹول ٹیکس کی ادائیگی پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، گاڑیوں میں سوار درجنوں (ن) لیگی کارکن گاڑیوں سے اتر گئے اور نعرے بازی شروع کردی۔

Related Articles

Back to top button