پاکستانی خبریں

الیکشن صرف وہ آزاد مانے جائیں گے جن کے نتائج اپوزیشن کے حق میں ہوں گے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مقدمات ختم کراؤ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ وہ آزاد مانی جائے گی جو صرف اپوزیشن کو ریلیف دے، الیکشن صرف وہ آزاد مانے جائیں گے جن کے نتائج ان کے حق میں ہوں گے۔
شبلی فراز نے مزید تحریر کیا کہ اپوزیشن کا ماننا ہے کہ بات صرف وہ درست ہوگی جو اپوزیشن کرے گی، یہ جمہوریت نہیں آمرانہ رویہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ فیصلے عوام نے کرنے ہیں اور ان فیصلوں کو سیاسی جماعتوں نے تسلیم کرنا ہے، یہ ہی آئین میں لکھا ہے، عمران خان نے اداروں کو آزاد اور خودمختار کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے تحریر کیا کہ اب اداروں پر کسی خاندان کی کوئی اجارہ داری نہیں۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا تھا کہ گلگت بلتستان کے لیے کچھ نہ کرنے والوں کو ووٹ کیسے ملتے؟

Related Articles

Back to top button