پاکستانی خبریں
سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے جیل میں کیا کام شروع کر دیا
مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیرقانون رانا ثنا اللہ جب سے جیل گئے ہیں، بہت تنہائی محسوس کرنے لگے ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے جیل میں اسلامی و سیاسی کتب منگوا لیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیرقانون رانا ثنااللہ نے جیل میں اسلامی و سیاسی کتب منگوا لیں۔ رانا ثنا اللہ نے کیمپ جیل میں پڑھنے کے لیے ذوالفقارعلی بھٹو کی کتاب ’اگرمجھے قتل کیا گیا‘، محترمہ بے نظیر بھٹو کی کتاب “دختر مشرق” منگوائی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ قید کے ایام میں تفسیرقرآن کریم اوراحادیث کی کتابیں بھی پڑھیں گے۔واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کو ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہونے کے الزام میں اے این ایف نے لاہورسے گرفتار کیا تھا۔