X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اپناپسندیدہ گاناکراچی کے عوام کے لیے گنگنا دیا شہباز شریف نے

مسلم لیگ ن کے صدر میا ں محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز کراچی میں جلسہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کراچی میں گرین بس اس لیے نہیں چلی کہ کچھ لوگ مٹھائی کے شوقین ہیں ۔لہٰذا جہاں سے بسیں آنی تھی یہ لوگ اس ملک میں "مٹھائی” لینے پہنچ گئے تھے۔ ایسے "مٹھائی ” مانگی جائے تو منصوبے قیامت تک  بھی مکمل نہیں ہوں گے۔شہباز شریف نے کراچی کے عوام کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ مجھے ووٹ دے کر منتخب کریں میں آپ کو کراچی میں گرین بسیں بغیر "مٹھائی” کے لا کر دوں گا۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ کراچی کے ہر گھر میں صاف پانی کی سہولت کو یقینی بنائیں گےانشااللہ۔ اس موقع پر شہباز   شریف  نے اپنی پسند کا گانا گا کر جلسہ گاہ میں آئے لوگوں کا دل موہ لیے۔گانا ماضی میں ہر دل عزیز  اداکار  وحید مراد  پر  پکچرائز کیا گیا تھا ۔ "اکیلے نہ جانا ہمیں  چھوڑ کر تم "جو کہ آج بھی لوگ شوق سے سنتے ہیں۔ یاد رہے کہ ماضی میں اور بھی بہت سے سیاستدانو ں نے گانے گا کر اپنے چاہنے والوں کے دل موہ لیے۔  جن میں نبیل گبول، میاں محمد نواز شریف  اور فاروق ستار کے نام قابل ذکر ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.