پاکستانی خبریں

ریسکیو1122 کی جانب سے خان پورنہر پرفلڈ موک ایکسر سائز کا انعقاد

ریسکیو1122 کی جانب سے خان پورنہر پرفلڈ موک ایکسر سائز کا پھر سے انعقاد کیا گیا، صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے کیپمس کا جائزہ لیا گیا۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے فلڈ نوک ایکسر سائز کا پھر سے انعقاد کیا گیا ایکسرسائز کا مقصد ممکنہ سیلاب یا طوفان کی صورت حال میں لوگوں کی بروقت ان کو ریسکیو مدد  فرہم کی جا سکے اور اداروں کی کارکردگی کو جانچنا ہے موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122کے علاوہ سول ڈیفنس اور محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا.

ریسکیو 1122کی جانب سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوے افراد کے ہنگامی صورت میں بچانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

تمام محکموں اور ریسکیو 1122کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا، آس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 تربیت یافتہ افرادی قوّت، جدید تکنیک اور جدید آلات سے لیس ہے جو لوگوں کے جان ومال کے تحفظ دینے کیلئے  ہمہ وقت تیار ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس زوالفقار اعوان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نعیم ارشد بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button