پاکستانی خبریں

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی علامہ محمد اقبال کو بھرپور خراج عقیدت

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےعظیم مسلمان فلسفی اورشاعرعلامہ محمد اقبال کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیرکےمسلمانوں کےلیےعلیحدہ وطن کا خواب دیکھا۔ وہ مفکر تھے اور انہوں نے تحریروں اورشاعری سےمسلمانوں کواتحاد کا درس دیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شاعرمشرق کا فلسفہ خودی پرعمل ہمیں ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچاسکتا ہے۔

حکیم الامت اور شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کا143واں یوم پیدائش آج ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔

علامہ اقبال ؒکے یومِ ولادت پر مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر کموڈر نعمت اللہ خان نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر کموڈور نعمت اللہ نےمزار اقبال پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈزکے فرائض سنبھالے۔ اس سے پہلے یہ ذمہ داری پاکستان رینجرز کے پاس تھی۔

Related Articles

Back to top button