مسلم لیگ ن کا منڈی بہاؤ الدین میں مریم نواز کی قیادت میں کل جلسے کا علان

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کل منڈی بہاؤ الدین میں مریم نواز کی قیادت میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اجازت نہیں دی گئی، مسلم لیگ نون کو شہر سے باہر کھلی جگہ یا رسول روڈ اسٹیڈیم پر جلسہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق منڈی بہاء الدین پولیس نے قائد اعظم گراؤنڈ میں جلسہ گاہ میں تیاریاں رکوا دی ہیں، انتظامیہ کی اجازت ملنے تک جلسے کے انتظامات نہیں کیے جا سکتے۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہتی ہیں کہ اتوار کو میں منڈی بہاء الدین جاؤں گی اور ضرور جاؤں گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کی مریم نواز سے تو جان جاتی ہی ہے مگر انہیں اصل خوف نواز شریف کے پیچھے کھڑی عوامی طاقت کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں