X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

مسلم لیگ ن کےایک اور اہم شخصیت نیب کے ریڈار پر، تحقیقات کا آغاز کر دیا

قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کے والد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، سابق ایم این اے چوہدری شیر علی پر اختیارات سے تجاوز کے الزامات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم این اے چوہدری شیر علی پر من پسند افراد کو سرکاری زمین لیز پر دینے کے الزامات ہیں، پنجاب حکومت کی800کنال سے زائد اراضی پرائیویٹ پرسن کو لیز پر دی گئی۔

ذرایع نے بتایا کہ حاصل کی گئی اراضی پر ٹیکسٹائل مل بنائی گئی جو بعد ازاں بند ہوگئی، اراضی من پسند افراد کو دینے اور اختیارات سے تجاوز سے خزانے کو نقصان پہنچا۔

اس حوالے سے ذرایع کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری شیر علی ودیگر کے خلاف26نومبر2019کو شکایات ملی تھیں، شکایت ویریفکیشن اسٹیج پر شیر علی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے۔
دوسری جانب آج ہونے والی سماعت میں احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 11 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔ شہباز شریف فیملی کو وعدہ معاف گواہوں کے بیانات کی نقول بھی فراہم کردی گئیں ہیں۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.