پاکستانی خبریں

محکمہ داخلہ سندھ کا کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری

محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے نئے ہدایت نامے کی روشنی میں محکمہ داخلہ سندھ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ کرونا کیسز میں اضافے کے بعد ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

گائیڈ لائن میں 500 افراد کی گنجائش والے شادی ہالز میں 250 افراد کو شرکت اور داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ شادی ہالز سمیت دیگر پروگراموں تین فٹ کے سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت کی کہ مذہبی پروگراموں، کھیلوں سمیت دیگر مقامات پربھی کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا، انڈور تقریبات لیے زیادہ سے زیادہ وقت 3 گھنٹے کا وقت ہوگا جبکہ کھلی فضا میں منعقد ہونے والے پروگراموں کے لیے داخلی اور خارجی راستے لازمی ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ میں چار سو کے قریب کرونا کے نئے کیسز سامنے آئے جبکہ صوبے میں 16 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

Related Articles

Back to top button