سندھ کے مختلف شہروں سے 60 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں غائب ہونے کا انکشاف

قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات میں سندھ کے مختلف شہروں سے 60 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

گندم کی قلت کےتناظر میں نیب سکھر کی کارروائیوں سے متعلق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے 11 اضلاع کے گندم سینٹرز پر چھاپےمارے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق کارروائی کے دوران فوڈ سینٹرز کا ریکارڈ تحویل میں لیاگیا جس سے معلوم ہوا کشمور فوڈ سینٹرز سے 60 ہزار گندم کی بوریاں غائب ملیں ہیں۔

اسی طرح نوشہرو فیروزسینٹرز سے 16 ہزار3 سو گندم کی بوریوں کی خورد برد کی گئیں، خوردبردکی گئی گندم کی مالیت 234 ملین ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ دیگر سینٹرز پر گندم کی بوریوں کی گنتی جاری ہے جس کے بعد رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں