پاکستانی خبریں

پی آئی اے کے تمام ملازمین پر لازمی خدمات ایکٹ کے اطلاق کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع

پی آئی اے کے تمام ملازمین پر لازمی خدمات ایکٹ کے اطلاق کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی ، ایکٹ کی خلاف ورزی جرم تصور کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پی آئی اے کے تمام ملازمین پر لازمی خدمات ایکٹ کے اطلاق کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی ، ایکٹ کی خلاف ورزی جرم جبکہ ایک سال کی سزا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ایکٹ کا اطلاق اٹھائیس اکتوبر سے چھ ماہ کیلئے ہوگا۔

پی آئی اے کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ نے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہاگیا کہ ایکٹ کے تحت پی آئی اے ملازمین پر متعدد ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے، ایکٹ کی خلاف ورزی جرم تصور کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کام نہ کرنا، بغیر کسی عذر کے کام نہ کرنا،غیر حاضر ہونا بھی جرم تصور کیا جائے گا، ایکٹ کی خلاف ورزی کی سزا، جرمانہ اور ایک سال تک قید بھی ہوسکتی ہے۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں پاکستانیوں کی وطن واپسی کو بلا تعطل اور مستقل آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پاکستان نے پی آئی اے کی خدمات پر لازمی سروس ایکٹ 1952 نافذ کیا تھا، جس کا محکمہ داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

ایکٹ کا مقصد بلا تعطل پی آئی اے کی پروازوں کو یقینی بنانا ہے، ایکٹ کے لاگو ہوتے ہی کوئی ملازم ڈیوٹی سے انکار نہیں کرسکے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

Related Articles

Back to top button