X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ماڑی پور روڈ پر گاڑی کی زد میں آ کر 2 خواتین جاں بحق، 5 افراد زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے ماڑی پور روڈ پر گاڑی کی زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق خواتین کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.