عمران خان کرپشن کے خلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اخلاقی دیوالیہ پن کے شکار اور قانون کے مفرور جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز غصے سے بھری اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرپٹ ٹولے کے خلاف قوم کو جگایا ہے اور عمران خان کرپشن کے خلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اخلاقی دیوالیہ پن کے شکار اور قانون کے مفرور قوم کی رہنمائی کے بھی اہل نہیں ہو سکتے ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں