پاکستانی خبریں

چچا شہباز شریف اور بھائی حمزہ شہباز کی شکر گزار ہوں: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر شہبازشریف اور بھائی حمزہ شہباز کو جیل میں بھی میری فکر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ نے میرے لیے اپنی ذاتی گاڑی اور سیکیورٹی بھیجی ہے۔

پی ایم ایل (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ لوگ بہت جلد دوبارہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) آج گوجرانوالا کے جناح اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم میں شریک دیگر جماعتوں کے ہمراہ پاور شو کر رہی ہے۔ جلسسے سے مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر مرکزی قائد ین خطاب کریں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ایک بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے رائے ونڈ سے گوجرانوالہ میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کے لیے پہنچ رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button