پاکستانی خبریں

جب تک ایکسپورٹ نہیں بڑھے گی ملک ترقی نہیں کر سکتا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان غلط ملک میں نکلا ہوا ہے اور ہم اس کو درست سمت میں گامزن کریں گے۔

کارڈیک اسٹنٹ کی تیاری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان کی ایکسپورٹ نہیں بڑھے گی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ 60 کی دہائی میں ہماری ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی لیکن70 میں ایک کنفیوذ مائنڈ سیٹ اقتدار میں آگیا اور پاکستان کی انڈسٹریلائزیشن کو چوک کردیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو ملک نیوکلیئر ٹیکنالوجی بنا سکتا ہے وہ کچھ بھی بنا سکتا ہے لیکن ہمارے ادارے آپس میں منسلک نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہی قوم ترقی کرتی ہے جو ایکسپورٹ کرتی ہے۔ ہم نے حکومتی اداروں کو بتانا ہے کہ ان کی مدد کریں جو پیسہ کمانا چاہتے ہیں۔

ہمارے ملک میں منافع کمانے کو جرم سمجھا جاتا ہے اور رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔ ہم اس سوچ کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں نئے کاروباری افراد کو سہولیات دی جائیں۔ تبدیلی دماغ کے استعمال سے آتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مقامی سطح پرکارڈیک اسٹنٹ کی تیاری اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماراسب سے بڑا مسئلہ بیرون ملک سے اشیا کی مانگ تھی یہی وجہ ہے کہ ہرکچھ عرصے بہت ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔ ہمارا یہ فیصلہ کہ اپنے ملک میں اشیا تیار کریں گے، کامیاب ثابت ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا جب تک ہم اپنی ایکسپورٹ نہیں بڑھائیں گے آئی ایم ایف سے قرضے لینے کی ضرورت پیش آتی رہے گی۔

Related Articles

Back to top button