پاکستانی خبریں

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار اور لاہور پولیس چیف میں تلخ جملوں کا تبادلہ

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار اور سی سی پی لاہور عمرشیخ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے سربراہ عمر شیخ کی جانب سے گزشتہ رات ڈیڑھ بجے سیف سٹی اتھارٹی میں میٹنگ بلائی گئی، میٹنگ کا ایجنڈا مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسہ تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں دونوں ڈی آئی جیز سمیت تمام افسران کو بلایا گیا تاہم ایس پی سی آئی عاصم افتخار نے بوجہ بخار میٹنگ میں آنے سے معذرت کی، لیکن سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے انہیں فوری طور پر میٹنگ میں پہنچنے کا حکم دیا، ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار میٹنگ میں پہنچے اور اپنی طبعیت نا سازی کا بتایا، لیکن پھر بھی سربراہ لاہور پولیس عمرشیخ ایس پی سی آئی کے تاخیر سے پہنچنے پر برہم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سی سی پی او کی سرزنش پر ایس پی سی آئی اے بھی مشتعل ہوگئے، اور ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار اور سی سی پی لاہور عمر شیخ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا، اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی، دونوں پولیس افسران تلخ کلامی کے بعد ایک دوسرے کی طرف لپکے لیکن ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے سی سی پی لاہور کو سنبھالا اور دیگر افسران ایس پی سی آئی اے کو کمرے سے باہر لے گئے۔

واقعے کے بعد سی سی پی او عمر شیخ نے وہاں موجود ایس پی سول لائنز کو ایس ایچ او ریس کورس کو بلانے اور ایس پی سی آئی اے کے خلاف 155 سی کی کاروائی کا حکم دیا، جب کہ سی سی پی او لاہور نے ایس پی سی آئی اے کے گن مین اور اسٹاف کلوز کروا دیا، تاہم میٹنگ کے بعد افسران کے کہنے پر 155 سی کی کاروائی روک دی گئی۔

Related Articles

Back to top button