X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

وزیر زراعت پنجاب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آئیسولیشن میں ہیں جبکہ انہوں نے کورونا سے صحت یابی تک تمام عوامی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 755نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 21ہزار218 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق24گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار 614 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں 3 لاکھ 5 ہزار 398 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 ہزار 209 ہے۔

گزشتہ روز وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اوراسپتالوں میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 6 مریض جاں بحق جب کہ 122 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.